ٹاپ کمانڈر وحید حقان کی شہادت کا خوفناک بدلہ؛ایران نے کویت میں امریکی ہوائی اڈے پر تباہ کن چڑھائی کر دی!

تہران: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ مشرقِ وسطیٰ میں اس وقت عالمی جنگ کے بادل چھا گئے ہیں جب ایران نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے ‘ابو سلیم ایئربیس’ پر ہولناک میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی ہے، جس کے بعد پورے کویت میں ہنگامی سائرن بج اٹھے اور وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو کھڑکیوں اور دروازوں سے دور گھروں کے اندرونی حصوں میں پناہ لینے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ سنسنی خیز اور دھماکے دار پیش رفت اسرائیل کی جانب سے تہران کے اندر گھس کر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ‘خاتم الانبیاء بریگیڈ’ کے ٹاپ کمانڈر بریگیڈیئر جنرل وحید حقان کو ان کی رہائش گاہ پر خفیہ ڈرون حملے میں شہید کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ شہید جنرل وحید حقان وہ انتہائی حساس شخصیت تھے جنہوں نے چین کے تعاون سے لوئر ارتھ اوربٹ سیٹلائٹ سسٹم اور جدید یو ایچ ایف بینڈ ریڈارز کو خفیہ طور پر یو اے ای کی فجیرہ پورٹ کے راستے امپورٹ کیا تھا، جس کی پن پوائنٹ ایکوریسی کی مدد سے ایران نے حالیہ جنگ میں امریکی اڈوں کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور امریکہ کے سٹیلتھ ایف 35 اور ایف 15 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ اسرائیل کی اس بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کے فوری بعد کویت سے اڑنے والے امریکی طیاروں نے بندر عباس کے قریب ایرانی ڈرون کنٹرول سینٹرز کو نشانہ بنایا، جس کا ایران نے محض 30 منٹ کے اندر کویت پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہولناک جواب دے کر دنیا کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ دوسری جانب فوکس نیوز نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کا سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے جبکہ تہران نے اس کی سخت تردید کی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری اس ہولناک عسکری تصادم، امریکی جنگی بیڑوں کی تباہی اور اسرائیل کے مساد نیٹ ورک کی اندرونی کہانی جاننے کے لیے دفاعی تجزیہ کار معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




