چین کے بعد بنگلہ دیش کاپاکستان سے دفاعی تعاون،مودی سرکار’’تتے توے‘‘پر چڑھ گئی!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین قائم ہونے والے تاریخی اور سنسنی خیز دفاعی معاہدے نے بھارت کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے جس کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تتے توے پر بیٹھ گئی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق 1971 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ماضی کی سردمہری کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے اور دونوں اسلامی ممالک ایک جاندار عسکری پارٹنرشپ میں جڑ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پاکستان سے 40 جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر (JF-17 Thunder) جنگی طیارے حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے پاکستان نے دو جدید فل مشن سمیلیٹرز بھی بنگلہ دیش روانہ کر دیے ہیں تاکہ وہاں کے پائلٹس کو بیونڈ ویژول رینج میزائلز اور الیکٹرانک وارفیر سسٹم کو آپریٹ کرنے کی خفیہ ترین تربیت دی جا سکے۔ اس ہولناک پیش رفت نے بھارتی جرنیلوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کیونکہ وہ اسے اپنی مشرقی سرحد پر پاکستان اور چین کی مشترکہ موجودگی اور چکن نیک کوریڈور کے لیے ایک سنگین ترین خطرہ تصور کر رہے ہیں۔ بھارت نے اس ڈیل کو رکوانے کے لیے بنگلہ دیشی سرحد پر اپنی فوجیں اور S-400 میزائل سسٹم لگا کر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے مگر بنگلہ دیش نے مودی کے تمام دباؤ کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ اس سنسنی خیز اور حیران کن دفاعی پیش رفت کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔




