ملک میں مہنگائی کا نیا وار،پیاز کی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی اورکوئٹہ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔لاہور میں پیاز 200 سے 250 روپےکلو میں دستیاب ہے۔ پشاور میں پیاز کی قیمت فی کلوگرم 280 سے 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے ہے۔
لاہور میں سبزیوں، پھلوں، دالوں،گوشت اور چکن کی قیمتیں عوام کی پہنچ سےباہر ہوگئیں۔
لاہور میں ٹماٹر 300 سے 350 روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن بازار میں3200 سے 3500 روپےفی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چکن، انڈے، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



