ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ پروٹوکول دینا پولیس افسروں کومہنگا پڑگیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور گرفتاری کے بعد چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر روکا گیا تھا، تاہم اس معاملے میں پولیس اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کرنے اور مبینہ طور پر رقم لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شفاف انکوائری کو یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فی الحال الزامات کی حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گی۔

مزید خبریں

Back to top button