لاہور سے گوجرانوالہ کی رائیڈ پر جانے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور مبینہ طور پر اغوا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)26 سالہ نعمان ریاض گزشتہ رات آن لائن ٹیکسی کی رائیڈ لے کر گھر سے نکلا تھا، تاہم واپس نہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوئی۔ ورثا کے مطابق نعمان لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی رائیڈ پر روانہ ہوا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نعمان کا موبائل فون رات گئے تک آن تھا، لیکن بعد میں بند ہوگیا اور اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

واقعے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نعمان ریاض کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ نوجوان کی تلاش کے لیے مزید شواہد اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button