حکومت نےعوام پرپھرپٹرول میزائل فائرکردیا،پٹرول5روپے58پیسےاورڈیزل4روپے18پیسےفی لٹرمہنگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں5روپے58پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت364روپے35پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی4روپے18پیسے مہنگا کردیا ہے ،ڈیزل کی نئی قیمت385روپے95پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نیئ قیمتیں9ستمبر کے لیے ہیں۔



