سجاول، بچل شاہ درگاہ سے حاضری دے کر پیدل واپس آنیوالے زائرین کو تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی، ایک بچی جاں بحق

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول میں بچل شاہ درگاہ سے حاضری دے کر پیدل واپس آنے والے زائرین کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، افسوسناک حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بچل شاہ سیم نالے کے مقام پر پیش آیا جہاں راہگیر زائرین سڑک کنارے پیدل واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالا بھاگی دختر سومار پاڑہیڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں شفيع محمد ماچھی، آمنت ماچھي، مريا زوجہ سومار ملاح اور امينه زوجہ سومار پاڑہیڑی شامل ہیں۔ تینوں زخمی خواتین کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام متاثرین بدین روڈ پنیاری موری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



