جمرات میں وسیم اکرم کا منفرد انداز، کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
Wasim Akram throws stones at the devil in his iconic bowling style during Hajj. pic.twitter.com/gjmqkqlhPl
— Thakur (@hassam_sajjad) May 27, 2026
ویڈیو میں وسیم اکرم شیطان کو اپنے خصوصی بولنگ والے انداز میں کنکریاں مارتے اور اس کے بعد جشن منانے کا انداز اپناتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔



