امریکہ کا آخری ٹرمپ کارڈ، اسلام آباد اور ریاض کو اسرائیل تسلیم کرنے کا الٹی میٹم، پاکستان کا دو ٹوک جواب "گو ٹو ہیل”

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں "گریٹر اسرائیل” کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا آخری ٹرمپ کارڈ کھیلتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کو "ابراہام اکارڈز” پر فوری دستخط کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سفارتی الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، جس کے جواب میں پاکستان نے واشنگٹن کو "گو ٹو ہیل” جیسا دوٹوک اور کرارا جواب دے کر عالمی سفارت کاری میں ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی صدر اور ان کی طاقتور اسرائیلی لابی کی جانب سے شدید دباؤ ایک ایسے وقت میں ڈالا جا رہا ہے جب پاکستان عالمی سطح پر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالث کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اور ٹرمپ انتظامیہ کی ان گیدڑ بھبکیوں پر اسلام آباد کے مقتدر حلقوں اور دفاعی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے طے کردہ سنہری اصولوں پر کسی قسم کی سودے بازی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ پاکستان نے واشنگٹن کو دوٹوک پیغام بھیج دیا ہے کہ جب تک غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا خاتمہ نہیں ہوتا اور القدس (یروشلم) دارالحکومت کے ساتھ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، تب تک اسرائیل کی تسلیمیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی طاقت کسی بھی امریکی اقتصادی یا سیاسی دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے اور عوامی غیظ و غضب کے خوف سے کوئی بھی حکومت ایسا خودکش قدم اٹھانے کا وہم بھی دل میں نہیں لا سکتی۔ اس سنسنی خیز سفارتی جنگ اور پاکستان کی دلیرانہ حکمتِ عملی کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button