دیپال پور:عید اپنوں کیساتھ منانے کی تڑپ پردیسی ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)تحصیل دیپال پور کے نواحی ریلوے اسٹیشنوں منڈی احمد آباد ۔حویلی وساوے والا اور بصیر پور میں پردیسیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے عید اپنوں کیساتھ گزارنے کی ٹڑپ نے مسافروں کو ٹرین کی چھتوں پر خطر ناک سفر کرنے پر مجبور کر دیا گھروں سے روزی روٹی کی تلاش میں نکلے ہوئے محنت کش سرکاری و غیر سرکاری ملازمین عید کی خوشیاں فیملی کیساتھ منانے کی غرض سے کراچی تا لاہور چلنے والی اکلوتی ٹرین فرید ایکسپریس کی چھتوں پر خطر ناک سفر کرکے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں دیپال پور تحصیل کے ان ریلوے اسٹیشنز پر پردیسی مسافروں کو ویلکم کہنے کیلئے عوام الناس کا جم غفیر امڈ آیا ہے

مزید خبریں

Back to top button