عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان درخواستوں پر کل صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔درخواستوں میں عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ نے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظر بندی کے احکامات قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، جنہیں عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق شاہ ریز خان نے اپنی والدہ علیمہ خان اور دو خالاؤں کی نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔عمران خان کی بہنوں کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button