چینی کمپنیوں کو کاروبار کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا، وزیر اعظم

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں۔

بیجنگ میں آئی بی آئی کارپوریشن کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی تعاون کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون “ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری” کا اہم ستون ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے تحت مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت کی چار اہم ترجیحات میں شامل ہیں، جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فنی تربیت اور ہنر مندی کے پروگراموں کو وسعت دے رہی ہے تاکہ افرادی قوت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان چین زرعی تعاون ورکشاپ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق کے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونا ایک تاریخی سنگ میل ہے، اور اس “آہنی دوستی” کو زراعت، صنعت، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں عملی ترقی میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق زرعی تعاون کو محض معاہدوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے عملی منصوبوں اور نتائج سے جوڑنا ہوگا تاکہ کسانوں، سائنسدانوں اور نوجوان کاروباری افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچ سکے۔

مزید خبریں

Back to top button