سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

48 سالہ صادق سنجرانی کو پاکستان بھر سے عزیز و اقارب اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

صادق سنجرانی مارچ 2018ء سے مارچ 2024ء تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی، جبکہ 39 سال کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین شخص بھی بنے۔

نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 1998ء اور 1999ء کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ وہ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

صادق سنجرانی کی زندگی میں اس خوشی کے موقع پر اہلِ خانہ اور خیر خواہوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button