پاک فضائیہ نے55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ2026کا ٹائٹل جیت لیا

پاک فضائیہ نے55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ2026کا ٹائٹل جیت لیا۔55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اسپورٹس کمپلیکس، واہ کینٹ میں کھیلا گیا۔پاک فضائیہ نے فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نیوی کو1-3سے شکست دی۔پاک فضائیہ نے12سال بعد ایک بار پھر قومی ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پہلے سیٹ میں25-16سے شکست کے باوجود پاک فضائیہ نے اگلے تین سیٹس21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیتے۔پاک فضائیہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ٹورنامنٹ میں پاک فضائیہ نے دفاعی چیمپئن واپڈا کے خلاف سیمی فائنل میں اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔یہ چیمپئن شپ 18 سے 23 مئی 2026 تک منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے کپتان چیف ٹیکنیشن فہد رضا کو فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزازات سے نوازا گیا۔چیف ٹیکنیشن آفاق خان کو بہترین آؤٹ سائیڈ ہٹر کا ایوارڈ ملا۔



