ٹرائینگولر سیریز، قومی ویمن ٹیم آئرلینڈ روانہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز اسکواڈ براستہ دبئی ڈبلن پہنچے گا جہاں وہ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف چار میچز کھیلے گا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹرائی سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے، جس میں ٹیم اپنی کمبینیشن اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button