فٹبال ورلڈ کپ2026، شکیرا کے گانے کی ویڈیوجاری

نیو یارک (ویب ڈیسک) فٹبال اور میوزک کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا، لاطینی پاپ اسٹار شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے “Dai Dai” کی شاندار ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

ویڈیو میں نائجیرین سپر اسٹار برنا بوائے بھی شامل ہیں جبکہ عالمی فٹبال اسٹارز لیونل میسی، ایرلنگ ہالینڈ، کیلیان ایمباپے اور ہیری کین کی جھلک نے ویڈیو کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

فیفا کے مطابق 2026 کا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں پہلی بار 32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس سے یہ ٹورنامنٹ تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button