اسلام کوٹ کے قریب پلاٹ کے تنازع پر حملہ،نوجوان شدید زخمی

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) اسلام کوٹ تعلقہ کے گاؤں ڈاڀڑو میں پلاٹ کے معاملے پر پرانی رنجش ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں گھر کے قریب راستے میں جھگڑا ہو گیا۔

واقعہ میں20سالہ گلجی ولد وینجہو بھیل شدید زخمی ہو گیا۔مدعی فریق کے بیان کے مطابق پرانی دشمنی کی بنیاد پر مخالف گروپ کے افراد نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اسے زخمی کیا۔

زخمی پر درج الزام کے مطابق حملے میں تیرتھ ولد بابن، گلجی ولد سانوَن، بھوجو ولد ملوک، الجی ولد چیلو، دلیپ ولد جھینڈو، ہیرو ولد جھینڈو اور بابن ولد جھینڈو بھیل شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button