حج بھی ٹک ٹاک بھی اور میک اپ بھی

کنول آفتاب ناظرین کی تنقید کی زد میں آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حج کے سفر کے دوران ٹک ٹاکر میک اپ کے دفاع پر کنول آفتاب تنقید کی زد میں آگئیں۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جن کے یوٹیوب پر 32 لاکھ 90 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔یہ جوڑی اپنے فیملی وی لاگز کی وجہ سے خاصی مقبول ہے۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ فالوورز ہیں۔دونوں کی انسٹاگرام پر بھی مجموعی طور پر تقریباً 60 لاکھ فالوونگ موجود ہے۔ یہ جوڑا گزشتہ نو برسوں سے ڈیجیٹل دنیا کا حصہ ہے، جب کہ مداح ان کی بیٹی ایزل ذوالقرنین کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں، جو اکثر ان کے وی لاگز میں نظر آتی ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر اس وقت حجِ بیت اللہ کے مقدس سفر پرہیں،جو10ذوالحج2026 کو مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں ادا کیا جائے گا۔یہ جوڑا اپنے حج سفر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے۔تاہم کنول آفتاب کا ایک مکمل میک اپ والا لک سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگیا ہے۔اس ویڈیو میں کنول آفتاب حج کے لباس میں گہرے میک اپ اور ڈارک میرون لپ اسٹک میں نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button