اوکاڑہ: خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)اوکاڑہ میں پولیس نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ریاض نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس پر تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ بچے اور خواتین “ریڈ لائن” ہیں، انہیں نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button