اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

اوکاڑہ (جانوڈاٹ پی کے) اوکاڑہ کے علاقے نذیر گارڈن 12 ون اے ایل کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ریسکیو 1122 نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت نرگس بی بی زوجہ سعید حیدر (تقریباً 45 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جو 11 ون اے ایل کی رہائشی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button