تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور شہزور میں تصادم، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی ٹو اسلامکوٹ روڈ پر بگھار اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور شہزور گاڑی کے درمیان کراسنگ کے دوران خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بہیل برادری کے افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے میں 50 سالہ خاتون شریمتی جاماں زوجہ شوو بہیل، رہائشی گاؤں پبی جو تڑ، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 30 سالہ سروپ ولد شوو اور 3 سالہ بچہ انوج ولد سروپ زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر مٹھی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول اسپتال مٹھی منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزور گاڑی کا مالک الھورایو انڑ، رہائشی گاؤں بٹڑی تحصیل مٹھی بتایا جاتا ہے، جبکہ گاڑی نمبر KW-6178 ہے۔ حادثے کے بعد گاڑی ڈرائیور پوپٹ بہیل موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button