ننگرپارکر کے گاؤں کارسر میں ٹھاکروں کا حملہ، سماجی رہنما شدید زخمی، اسپتال منتقل

ننگرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں کارسر میں ایک بار پھر گھریلو تنازع پر ٹھاکر برادری کے افراد نے لاٹھیوں سے حملہ کرکے میگھواڑ برادری کے لوگوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں لاٹھیوں کے وار سے میگھواڑ برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما موہن میگھواڑ شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 38 سالہ موہن میگھواڑ کو زخمی حالت میں فوری طور پر ننگرپارکر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button