کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کے اطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

معاون خصوصی بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button