ہیری نے والد شاہ چارلس اور برطانوی عوام کی حمایت کی ٹھان لی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی شہزادے ہیری نے اپنے والد شاہ چارلس اور برطانوی عوام کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی اپنا لی۔
شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اب خود کو صرف ایک مشہور شخصیت نہیں بلکہ عالمی سطح کے سنجیدہ اورانسان دوست رہنما کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل شاہی ذمے داریوں سے الگ ہونے کے بعد امریکا منتقل ہو گئے تھے جہاں وہ اپنے بچوں آرچی اور لیلی بیٹ کے ساتھ رہتے ہیں۔حالیہ مہینوں میں شہزادہ ہیری نے یوکرین،ماحولیاتی مسائل اورسابق فوجیوں کے امور پر تقاریر، مضامین اور عوامی بیانات کے ذریعے برطانوی مباحث میں دوبارہ جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔



