وزیراعظم شہباز شریف آج 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف آج چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورۂ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے یہ دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button