سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش،خوشی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں شخصیات نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آج ایک بہت ہی خوبصوت تصویر کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔

تصویر میں نومولود بیٹی، اس کی بڑی بہن اور دونوں والدین کے ہاتھوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں نومولود بیٹی کے چہرے کا معمولی حصہ بھی عیاں ہے۔

اس پوسٹ کے بعد کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے سارہ خان اور فلک شبیر کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے بیٹی کا نام بھی بتایا گیا ہے جو کہ رانیہ فلک رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے 2020ء میں شادی کی تھی، ان کی بڑی بیٹی کا نام آلیانہ فلک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button