وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاپشتن میں 4 فتنہ الخوارج کی ہلاکت پرسی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین

تہران(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سرخاب کیمپ کے علاقے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔



