اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کو مذاکرات کا مکمل اختیاردیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کو مذاکرات کا مکمل اختیار دینے کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلہ کریں گے وہ پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا۔



