صوبائی خود مختاری کو ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں،شازیہ مری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے صوبائی خود مختاری کو ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں، پی پی نے صوبوں کی خودمختاری کو بچایا ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کو بڑی جدوجہد کے بعد اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے حقوق اور اختیارات ملے ۔ اٹھارویں ترمیم کو کمزور کرنا مناسب نہیں اس کے لئے بہت جہدوجہد کی گی تھی ۔ یہ کوئی مذاق نہیں کہ این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کردیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button