پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز، اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر کے اسکول 24 اگست سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔

تعطیلات کے آغاز کے آخری روز اسکولوں میں طلبہ نے ایک دوسرے سے الوداعی ملاقاتیں کیں، جس دوران خوشی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ طلبہ نے کہا کہ وہ چھٹیوں کے دوران فیملی کے ساتھ وقت گزارنے، رشتہ داروں سے ملاقات اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ کچھ طلبہ کمپیوٹر، انگلش لینگوئج اور مائیکروسافٹ کورسز میں داخلہ لینے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے احکامات پر عملدرآمد تمام تعلیمی اداروں کے لیے لازمی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے اور ادارہ سیل کرنے جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button