ریاست کا تگڑا وار: عادل راجہ کی حوالگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع! سہیل آفریدی کا ‘پروجیکٹ عمران’ ناکام!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے نیٹ ورک اور ملک میں انتشار پھیلانے والے گروہ کے خلاف ریاست نے فائنل راؤنڈ کا آغاز کرتے ہوئے گھیرا انتہائی تنگ کر دیا ہے۔ لندن سے موصول ہونے والی سنسنی خیز اطلاعات کے مطابق، آئی ایس آئی کے سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کے ہاتھوں یوکے کی عدالت میں تاریخی شکست اور چودہ کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کے بعد اب اشتہاری بھگوڑے عادل راجہ کی پاکستان حوالگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور حکومتِ پاکستان نے برطانوی حکام کو اس کی کسٹڈی کے لیے باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کر دی ہے جس سے کینیڈا اور امریکہ میں بیٹھے دیگر شرپسندوں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل پر پلنے والے سہیل آفریدی کا ‘پروجیکٹ عمران’ راولپنڈی پہنچنے سے پہلے ہی تاش کے پتے کی طرح بکھر گیا ہے اور چونگی نمبر 26 پر نو مئی پارٹ ٹو جیسا خطرناک اور رجسٹرڈ فراڈ منصوبہ رچا کر جی ایچ کیو کی طرف پیش قدمی کی کوشش کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بری طرح ناکام بنا دیا جس کے بعد یہ انتشاری ٹولہ رات کی تاریکی میں دُم دبا کر بھاگ کھڑا ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک جانے اور جنگی خطرات کے باوجود جڑواں شہروں کے شہریوں کو سڑکوں پر عذاب میں مبتلا کرنے والے ان عناصر کے روز روز کے تماشوں سے بچنے کے لیے اب عمران خان کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے حساس شہروں سے دور کسی دوسری جیل منتقل کرنے کا سنجیدہ مشورہ دیا گیا ہے جبکہ اسی دوران حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے اندر ایک بڑے سرچ آپریشن کے دوران اقدامِ قتل کے ایک امیر قیدی سے موبائل فون برآمد کر کے جیل عملے کی ملی بھگت اور اندرونی سازش کا بڑا نیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ اس سنسنی خیز معاملے پر صحافی شکیل ملک کا مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:




