ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے 47 سال کی پابندیوں کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، جس کے نتائج بالخصوص عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ اور حیثیت کے لیے تباہ کن رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق پابندیوں اور جنگ کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد واشنگٹن نے ’’نیا حل‘‘ تلاش کیا ہے، اور وہ مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔

عراقچی نے امریکی پالیسی پر طنزیہ انداز میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا واشنگٹن واقعی سمجھتا ہے کہ مزید پابندیاں اس کے مقاصد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی؟

مزید خبریں

Back to top button