ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، صوبوں کے معاملے پر سب ایک پیج پر ہیں، مریم نواز

لندن(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) ایک پیج پر ہے اور پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے، لیکن پارٹی اپنی جگہ موجود ہے اور متحد ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن میں موجود تھیں۔ تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز اپنی لندن کی رہائش گاہ سے پاکستان روانہ ہوگئیں۔

پاکستان روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اندرونی معاملات اور صوبوں کے حوالے سے پارٹی کے مؤقف کو واضح کیا۔

مزید خبریں

Back to top button