ڈھاکہ،لٹن داس اور محمد رضوان میں تلخ کلامی ہوگئی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی)بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس اور پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے درمیان دوران میچ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔سہلٹ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں جب محمد رضوان53رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے سائیڈ اسکرین کی جانب کسی شخص کی موجودگی کے باعث اپنا کھیل روک دیا تھا۔محمد رضوان نے سائیڈ اسکرین کے سامنے کسی کے کھڑے ہونے کی بات کی تو لٹن داس کہنے لگے کہ ’آپ وہاں کیوں دیکھ رہے ہو، یہاں بیٹنگ کرو۔لٹن داس کی یہ بات سن کر محمد رضوان سیخ پا ہوگئے اور سائیڈ اسکرین پر موجود اس شخص کو حوالہ بناتے ہوئے کہا کہ تو یہ وہاں کیوں کھڑا ہے؟ یہ آپکا کا ہے یا میرا کام ہے؟۔اس کے بعد محمد رضوان امپائر کی جانب چلے گئے اور انہیں لٹن داس کی جانب سے پریشان کرنے کی شکایت کرنے لگے۔

مزید خبریں

Back to top button