آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button