عوام کیلئے خوشخبری!بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بجلی ایک روپیہ93پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، جون میں سہ ماہی میں کمی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کو ملا کر خالص ریلیف 20 پیسے فی یونٹ رہ سکتا ہے، حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی سماعتوں کے بعد ہوگا۔پاور ڈویژن کے مطابق اپریل 2026ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے اضافہ بنتا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے، بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا ہے، ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، پاور ڈویژن نےصارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button