تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی، 08 جواری گرفتار، جواء پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) پولیس تھانہ بی ڈویژن نے تاش پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 8 جواری گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان میں اشفاق ، علیشان، ساجد ، ہارون ، شکیل، احمد، حماد حسن اور شاہد شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 13700 روپے اور تاش برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ایسے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں



