وفاقی وزیر ریلوے کا ”منکور“ ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ”لیاقت علی شہید“ رکھنے کا اعلان

میرپورخاص (شاھدمیمن\ جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے ”منکور“ ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ”لیاقت علی شہید“ ریلوے اسٹیشن رکھنے کا فیصلہ اُنہوں نے یہ فیصلہ ریلوے مزدوروں کی پریم یونین سی بی اے اوپن لائن کے صدر شیخ محمد انور کے مطالبے پر کیا جنہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹر میں اُن سے ملاقات کی اور اُنہیں ریلوے مزدوروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ لیاقت علی شہید نے رینجر اور خوشحال گڑھ پولیس چوکی اور ”منکور“ ریلوے اسٹیشن کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آنے والے خودکش حملہ آور کو دبوچ کر اُس کا منصوبہ ناکام کر دیا اور اپنی جان وطن پر نچھاور کردی تھی شیخ انور نے لیاقت علی شہید کو تمغہ شجاعت اور اہلِ خانہ کو وزیر ریلوے کی جانب سے نقد امداد دینے اور اُس کے جنازے میں شرکت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریم یونین کے صدرکے مطالبے پر ریلوے ملازمین کو ”ڈبلیو آئی ٹی“ کی سزائیں ختم کرنے کی (ماسوائے ایکسیڈینٹ اور فراڈ) کیسز کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حفیظ اللہ کو ہدایات دیں۔جس کے نتیجے میں ہزاروں ملازمین کی ترقی کا راستہ کھل جائے گا اُنہوں نے سی بی اے یونین کے صدر شیخ محمد انور کی درخواست پر ML-2 کی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک کو جلدازجلد بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ملازمین کی ترقی کے لیے آئی بی کلیئرنس کی رپورٹ کی شرط بھی جلدازجلد ختم کروانے کا اور ریلوے ملازمین کا 2019 سے بند ٹی اے کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ اس ملاقات میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے ٹیکنیکل الاؤنس کو 2022؁ء کے پے سکیلوں کی بنیاد پر دیا جائے۔جس پر اُنہوں نے مثبت پیش رفت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ انور نے وزیر ریلوے کو محکمہ کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش بنانے پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں ریلوے محنت کشوں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

مزید خبریں

Back to top button