میرواہ گورچانی،آئیس کے موالیوں نے خزانے کی تلاش میں پچاس سال پرانی قبر کی بےحرمتی

میرپورخاص (شاھدمیمن\ جانوڈاٹ پی کے) میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ ولی محمد جسکانی،ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے وارڈ نمبر 8 میں مبینہ طور پر خفیہ خزانے کی تلاش میں آئیس کے موالیوں خادم حسین جسکانی،نیاز احمد ماچھی ،شاہ جی اور ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے ملازم لیاقت علی راجپوت نے جسکانی قبلے کے بزرگ جو کہ 50 برس قبل انتقال کر گئے تھے ان کی قبر کی کھدائی شروع کر دی- علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے کی اطلاع میرواہ گورچانی پولیس کو دی-اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم چاروں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اس موقع پر جعفر خان جسمانی ،شفیع جسکانی اور دیگر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے علاقے میں آئیس کے موالیوں نے زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے آج تو انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں- جعفر جسکانی نے مزید بتایا کہ میرے بھائی خادم حسین جسکانی ،نیاز ماچھی،ایک نامعلوم شاہ جی اور ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے ملازم لیاقت علی راجپوت جو کہ آئیس کا نشہ کرتے ہیں انہوں نے پچاس سال قبل انتقال کر جانے والے میرے دادا جعفر جسکانی کی خبر کھود ڈالی- انہوں نے کہا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ میرے مرحوم دادا جعفر خان جسکانی خواب میں آیا تھا اس نے کہا کہ میرے سینے پر دو دیگیں خزانے کی ہیں جس کی وجہ سے میرا دم گھٹ رہا ہے جس کی تلاش میں انہوں نے قبر کی بے حرمتی کی ہے-جس کی وجہ سے پورے گوٹھ میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

مزید خبریں

Back to top button