منڈی احمد آباد میں چیف منسٹر کبڈی ٹورنامنٹ پاک آرمی نے جیت لیا

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی قصبہ منڈی احمد آباد معرکہ حق سی ایم پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ پاک آرمی کی ٹیم نے ایئر فورس کو فائنل میچ میں ہرا کر چیت لیا معرکہ حق کی سالگرہ کےموقع پرانڈین سرحد کے قریب کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے پاک آرمی اور ایئر فورس جبکہ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب وائٹ اور پنجاب گرین کی ٹیمیں شامل تھیں فائنل میچ میں پاک آرمی نےایئر فورس کی ٹیم کو 23 کے مقابلہ میں 39 پوائنٹس حاصل کر کے ہرا دیا صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افتخار حسین چھچھر اور سیکرٹری پنجاب کبڈی طاہر وحید جٹ نے ٹیموں میں 10 دس لاکھ روپے اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر مقامی ایم این اے وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین احمد خاں وٹوڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید ڈی پی او ڈاکٹر اسد اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سردار حمزہ اسحاق بھی موجود تھے صدر پنجاب کبڈی چوہدری افتخار حسین چھچھر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونےپر انڈین سرحد کے قریب اپنی بہادر افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کرایا گیا ٹورنامنٹ کے آغاز پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ پیش کیا گیا سکھ فنکار نے کبڈی کو پنجاب کی ثقافت قرار دیتے ہوئے پنجابی کلام سنایا عوامی اسٹیڈیم میں کبڈی کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button