معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ بلال احمد رانا کااوکاڑہ کا دورہ،پراسکیوشن کارکردگی کا جائزہ اور نئی اصلاحات کا اعلان

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ بلال احمد رانا نے اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پراسکیوشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی اور ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت پولیس اور پراسکیوشن کے افسران نے شرکت کی، جبکہ پراسکیوشن کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب بلال احمد رانا نے کہا کہ مجرمان کو سزا دلانے کیلئے پولیس اور پراسکیوشن کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوم کا ساتھ دینا عین عبادت ہے اور انصاف کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ معاونِ خصوصی نے پراسیکیوٹرز کے مسائل کے حل کیلئے نئی پالیسی متعارف کروانے اور کارکردگی جانچنے کیلئے جدید KPIs نافذ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ محدود وسائل کے باوجود پولیس اور پراسکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد، ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفیسرز اور ڈی ایس پی لیگل بھی شریک تھے۔



