پاکستان میں ہاکی کی واپسی کے امکانات روشن!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے کوریا کو4ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان مدعو کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ سیریز کے لیے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں سیریز پاکستان میں کھیلی جائے۔محی الدین وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی بات چیت جاری ہے جس کے بعد سیریز کے لیے شہروں کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کوریا کا دورہ طے ہوگیا تو بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان کی سرزمین پر واپسی سے ایک نئے سفر کی شروعات ہو سکے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 15 سے 30 اگست تک ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں روانگی سے قبل کوریا کے ساتھ 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔

مزید خبریں

Back to top button