شہید لیاقت علی نے جان کا نذرانہ پیش کرکے مثال قائم کردی،شیخ محمد انور نے شمس الرحمن سواتی

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)پریم یونین پاکستان ریلوے کے مرکزی صدر شیخ محمد انور، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، پریم یونین راولپنڈی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر اشتیاق، لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر ملک جمیل، پشاور ڈویژن کے صدر انور علی، نقیب اللہ، ارشد علی اٹک جماعت اسلامی کے امیر سردار امجد علی شہید ریلوے ملازم لیاقت علی کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے صاحبزادگان حسن علی اور محمد عباس سے ان کے والد کی شہادت پر خراج عقیدت دعائے مغفرت کی اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔

شیخ محمد انور نے شمس الرحمن سواتی کے ہمراہ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید لیاقت علی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری فرض شناسی اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا کچھ روز قبل منکور چوکی کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں ریلوے ملازم لیاقت علی جامِ شہادت نوش کرگئے۔ شہید نے اپنی جان قربان کرکے نہ صرف ریلوے کی تنصیبات بلکہ درجنوں قیمتی انسانی جانوں اور منکور پولیس اسٹیشن و جوانوں کو بھی بچایا۔ ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی شیخ محمد انور نے حکومتِ پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین ریلوے، جنرل منیجر پاکستان ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے جناب حنیف عباسی سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ:منکور ریلوے اسٹیشن کو فوری طور پر “شہید لیاقت علی ” کا نام دیا جائے۔بند منکور ریلوے اسٹیشن کو دوبارہ بحال کیا جائے۔اور اس اسٹیشن کو “شہید لیاقت علی ریلوے اسٹیشن” کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ جس طرح 2023 میں ولہار ریلوے اسٹیشن کو “حیدر علی شہید ریلوے اسٹیشن” کا نام دیا گیا تھا، اسی طرح آج اہلِ علاقہ، ریلوے مزدوروں اور عوام کے دلوں کی آواز ہے کہ شہید لیاقت علی کی لازوال قربانی کو بھی قومی سطح پر خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔اس موقع پر پریم یونین کے صدر شیخ انور نے اپنی اور حافظ سلمان بٹ کے بچوں کی جانب سے بیوہ کو مالی امداد بھی دی انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے جناب حنیف عباسی کی مزدور دوست پالیسی اور شہداء کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس عوامی جذباتی پریم یونین کے مطالبے کی فوری منظوری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سردار امجد خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شہید کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے کے اعلان کو بھی انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button