"بااثر افراد تنگ کرتے ہیں” چیلہار میں کیجراڑو کے رہائشیوں کا شدید احتجاج

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے چیلہار تھانے کی حدود میں واقع گاؤں کیجراڑو کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں مردوں، عورتوں اور بچوں کے ہمراہ میہنل کھوسو ولد مصری کھوسو کی سرپرستی میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی سومار اور ان کے ساتھی انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق ملزمان کے پاس بغیر لائسنس اسلحہ موجود ہے اور وہ اسلحہ دکھا کر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔مظاہرین نے مزید کہا کہ ان پر بلاجواز تشدد کیا گیا ہے اور انہیں گاؤں سے بے دخل کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت تھرپارکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انہیں تحفظ فراہم کرے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button