حویلی لکھا میں زیر تعمیر سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال پر رکن اسمبلی نور الامین ٹھیکیدار پر گرم

دیپالپور(جانوڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ حویلی لکھا میں زیر تعمیر بختہ سڑک میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں نور الامین وٹو ٹھیکیدار پر برس پڑے۔انہوں نے کہاپیسے توں کھاویں تے عوام دیاں گالیاں میں جھلاں، یعنی کرپشن تم کرو اور عوام گالیاں مجھے دے ایسا نہیں چلےگا پتھر پر خاکہ ڈالنے کے بجائے مٹی کیوں استعمال کی آپ کو اس کا جواب دینا پڑےگا،کروڑوں روپے کےسرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں ٹھیکیدار من مرضیاں نہیں کرسکتا،ناقص میٹریل استعمال نہیں کرنے دونگاممبر پنجاب اسمبلی نور الامین وٹو کی وارننگ،لیبر سے غلطی ہو گئی پتھر اٹھا کر مٹی نکال دیتا ہوں ٹھیکیدار مقامی ایم پی اے کو مطمئن کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہا



