وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنوں میں شہید پولیس اہلکاروں کی ماؤں کے بلند حوصلے کے معترف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں شہید ہونے والے15پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید اہلکاروں کی ماؤں کے بلند حوصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور بنوں میں شہید ہونے والے15پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شہیدا کی ماؤں کو دلاسہ دیتے ہوئے دلی ہمددری اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماؤں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ کے شیر دل بیٹوں نے جوانمردی کی اعلی مثال قائم کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

بعد ازاں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کی صورت حال سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے بہتر بنانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

مزید خبریں

Back to top button