آئی ایم ایف نے کارپوریٹ سیکٹر کو آئندہ بجٹ میں بڑی ٹیکس رعایت دینے سے روکدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئی ایم ایف نے کارپوریٹ سیکٹرکیلئے آئندہ بجٹ میں بڑی ٹیکس رعایت دینے سے حکومت کو روکدیا۔پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈکے درمیان آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کو انٹرکارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکس واپس لینے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کارپوریٹ سیکٹر کو دی جانے والی ایک بڑی ممکنہ ٹیکس رعایت کی مخالفت کی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس نے انٹرکارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی بجٹ تجویز مسترد کر دی ہے۔



