کراچی،منشیات فروش نرگس عرف ملکہ کا3روز جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے سے کردیا۔پولیس نے ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو لاکھوں روپے مالیت کی35کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمہ کو3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے اور ملزمہ کے ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سے برآمد ہونے والی چرس کی مالیت60لاکھ روپے سے زائد ہے اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ منشیات کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں فروخت کرتی تھی جبکہ ان کے خلاف تھانہ قائد آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button