پنکی کے تہلکہ خیز انکشافات،شوبز اور سیاسی شخصیات سے روابط کا دعویٰ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں گرفتار مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی نےدورانِ تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنکی سے700سے 800افراد کوکین خریدتے تھے، اس کے100سے150مستقل کوکین خریدار تھے جن میں شوبز شخصیات اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق منشیات کے نیٹ ورک کے مرکزی کردار سمیت3افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زیرِ حراست ملزم ذیشان،انمول عرف پنکی کے اکاؤنٹس اور مالی معاملات سنبھالتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے رابطے میں رہنے والا ایک پولیس اہلکار تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہیں آسکا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ سے برآمد ہونے والی منشیات کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے،مزید شواہد کی روشنی میں نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کا6رکنی گینگ کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں سرگرم تھااورمختلف طریقوں سے منشیات کی سپلائی کی جاتی تھی۔تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button