پاک فوج کافتح فورگراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج نےفتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل مقامی طور پر تیار کردہ ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل کارکردگی اور میزائل کے تکنیکی پیرا میٹرز کی جانچ کرنا تھا، فتح 4 میزائل میں دور تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل فائرنگ سے سب سسٹمز کی کارکردگی اور درستگی کا جائزہ لیا گیا، تجربہ آرمی راکٹ فورس اور سائنسدانوں کی موجودگی میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول اور ایئر چیف نے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے اسے تکنیکی مہارت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button